Live Updates

عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ‘ آصف کرمانی

عوام ماضی کی طرح عمران خان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ‘ 2018 کے الیکشن میں ہماری کامیابی کا اعمال نامہ دائیں میں ہو گا ٬ 2018 کے انتخابات کا اعمال نامہ خان صاحب کے بائیں ہاتھ میں ہو گا٬وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کابیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ‘ عوام ماضی کی طرح عمران خان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ‘ 2018 کے الیکشن میں ہماری کامیابی کا اعمال نامہ دائیں میں ہو گا اور 2018 کے انتخابات کا اعمال نامہ خان صاحب کے بائیں ہاتھ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلی خلاف ور زی ہے۔ عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا چاہتے ہیں اور پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عوام ماضی کی طرح عمران خان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ عمران خان پارلیمنٹ کا حصہ بھی ہیں او راسی پارلیمنٹ کو گالیاں بھی دے رہے ہیں۔ 2018ء کے الیکشن میں ہماری کامیابی کا اعمال نامہ ہمارے دائیں ہاتھ میں ہو گا اور 2018ء کے انتخابات کا اعمال نامہ خان صاحب کے بائیں ہاتھ میں ہو گا۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات