بھارت٬اچھے گریڈ لینے پر دلت طالبعلم کو مارنے پیٹنے وا لے دو ساتھی طالبعلم گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:45

مظفر پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بھارتی ضلع مظفر پور میں اعلی کاردگی کے باعث اچھے گریڈ لینے والے دلت طالبعلم پر تشدد کرنے وا لے دو ساتھی طالبعلموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ اس تشدد کی اس ویڈیو نے بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچادی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 16 سالہ دلت طالبعلم نے نیشنل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا اسے اچھے گریڈوں میں پاس ہونے پر ساتھی طالبعلم دوسال سے اکثروبیشتر مارتے پیٹتے رہتے ہیں جس کی روک تھام کروائی جائے جس پر نیشنل ٹیلیویژن نیٹ ورک نے دوساتھی طالبعلموں کے نچلی ذات کے دلت طالبعلم پر تشدد کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ۔

بعدازاں پولیس کے تحقیقاتی افسر بابن بیتھا نے میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو کی مدد سے دلت طالبعلم کو مارنے پیٹنے والے دونوں ساتھی طالبعلموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔