آسٹریلیا کی حکومت کا ویکسینیشن کیخلاف پیغامات بھیجنے والی نرسوں اور طبی عملے کیخلاف کارروائی کا اعلان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:35

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آسٹریلیا کی حکومت نے ویکسینیشن کیخلاف پیغامات بھیجنے والی نرسوں اور طبی عملے کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کینبرا کی حکومت نے گزشتہ برس اپنے بچوں کو ویکسین نہ دینے والے والدین کیلئے ملازمتیں اور تنخواہوں پر پابندی کا قانون متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایسے والدین کیلئے سرکاری مراعات میں کمی کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران آسٹریلیا میں اینٹی ویکسینیشن تحریک میں تیزی آئی ہے۔ بعض والدین کو خدشہ ہے کہ کئی دفعہ ویکسین دینے کے نتیجے میں آٹزم اور دیگر خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں حالانکہ یہ نظریہ عملی طور پر غلط بھی ثابت ہو چکا ہے۔ نرسوں اور میڈوائوز کیلئے قائم آسٹریلوی بورڈ نے کہا ہے کہ عملے میں شامل ایسے ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو ویکسینیشن کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔