نجی تعلیمی ادارے کی پنجابی زبان سے متعلق ریمارکس پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء): نجی تعلیمی ادارے کے پنجابی زبان سے متعلق ریمارکس پر حال ہی میں اہل زبان نے خاصا احتجاج کیا۔ تاہم اب اس معاملے پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے بتایا کہ اس معاملے پر ایک انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کریں گے۔