بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کی دفتر خارجہ طلبی ، احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:12

بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کی دفتر خارجہ طلبی ، احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ طلبی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ خیال رہے کہ بھارت رواں سال میں ان تک 90 مرتبہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :