چین اور فلپائن کے صدور کے درمیان مذاکرات

دونوں رہنمائوں نے متعدد دستاویزات پر دستخط ہوتے ہوئے دیکھا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کی صبح چین کے دورے پر آئے ہوئے فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹرٹی کے اعزاز میں بیجنگ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ٬ تقریب کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان سرکاری مذاکرات ہوئے اور تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط ہوتے ہوئے دیکھا ٬ ڈوٹرٹی منگل سے جمعہ تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں یہ ان کا آسیان تنظیم کے رکن ممالک سے ہٹ کر پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :