چین بیلٹ وروڈ منصوبے کے تحت فلپائن کے ساتھ مراسم بڑھانے پر تیار ہے ٬ چینی صدر

فلپائن میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹرٹی کو جمعرات کی صبح یہاں بتایا کہ چین بیلٹ و روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت فلپائن کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تیار ہے۔شی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی فائدہ اور مساوی نتائج حاصل کرنے کیلئے جامع طریقے سے اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو مدغم کریں ۔

(جاری ہے)

شی نے کہا کہ چین ریلوے ٬ شہری ریل ٹرانزٹ ٬ شاہرات ٬ بندرگاہ اور دیگر شعبوں پر مشتمل جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں عملی حصہ لینے پر آمادہ ہے تا کہ فلپائن کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔چینی صدر نے کہا کہ چین ملک کی اقتصادی نمو میں مدد دینے کیلئے فلپائن میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے لئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر تیار ہے۔ڈوٹرٹی منگل سے جمعہ تک چین کے بڑے پیمانے پر دیکھی جانیوالی مملکت کے دورے پر ہیں ٬ چین کا دورہ آسیان سے باہر کسی بیرونی ملک کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :