وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کی جانب سے ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے ایکسائز ڈیوٹی ٬سیلز ٹیکس ٬موٹر ٹیکس جمع کرنے کا اختیار آزاد جموں وکشمیر کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ معیشت کی بہتری کے لیے مثبت قدم ہے

جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے ممبر مرکزی مجلس عاملہ ساجد رحمان کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:27

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے ممبر مرکزی مجلس عاملہ ساجد رحمان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے ریاست کے تشخص کی بحالی کے لیے ایکسائز ڈیوٹی ٬سیلز ٹیکس ٬موٹر ٹیکس جمع کرنے کا اختیار آزاد جموں وکشمیر کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ معیشت کی بہتری کے لیے مثبت قدم ہے ۔

نہر اپر جہلم کا پنجاب سے آبیانہ وصول کرنے بھی اشد ضروری ہے ریاست ناقابل تقسیم وحد ت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ساجد رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر حکومت کو مالی خسارے سے نکالنے کے لیے جو کابینہ میں فیصلے کرائے ہیں جموں کشمیر محاذ رائے شماری اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کابینہ کے اجلاس میں مختلف سرکاری محکمہ جات کو دوسرے محکمہ جات میں ضم کرنے سے اخراجات کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کونسل آزادکشمیر سے اربوں روپے ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن اس کا کوئی ریٹرن نہیں ۔انہوں نے راجہ فاروق حیدر اور ان کی کابینہ کے فیصلوں کو امید کی لہر قرار رہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے اس کی سالممیت کو نقصان پہنچانے کی کسی طالع آزما کو اجازت نہیں دے جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :