وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے 20مقدمات میں مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے

مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے ٬ وفاقی احتساب عدالت کا ایف آئی اے کو حکم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے 20مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایف ائی اے کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت میں پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی20 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالکریم دائود پوتا کی عدم حاضری کے باعث ان کی ضمانت منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عبدالکریم دائود پوتا کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ عدالت نے عبدالکریم دائودپوتا اور طارق اقبال پوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیاکہ مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے ۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔ اس کیس میں عبدالکریم اور یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیقی کو 20مقدمات میں مفرور قرار دیاگیا ہے ۔واضح رہے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام 25 سے زائد مقدمات میں شامل ہے ملزمان پر 2008 میں فریڈسبسڈی ٹیکس کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :