بھارت جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کو آواز کو نہیں دبا سکتا

بھارت اسرائیل کی طرح غاصب ریاست ہے٬ یاسین ملک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:13

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ وہ بے گناہ کشمیریوںکے قتل اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو آواز کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کااسرائیل کے حوالے سے حالیہ بیان دراصل ان کی طرف سے اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ بھارتی فوج بھی کشمیریوں کی پرامن آواز کو دبانے کیلئے ان پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی نے بڑے فخریہ انداز میںکہاکہ بھارتی فوج اسرائیلی فوج سے کم نہیں ہے اور ان کے اس بیان نے بھارتی جمہوریت کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔

(جاری ہے)

محمد یاسین ملک نے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر پر محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں قائم کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے گزشتہ تین ماہ کے دوران نہتے کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد کی جو لہر جاری ہے اور جس طرح سے ہزاروں کشمیریوںکو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت نواز سیاست دان اپنی کرسی کی خاظر کس حد تک جاسکتے ہیں۔ درایں انسانی حقوق کی تنظیم جنوبی ایشیا انسانی حقوق دستاویزی سینٹر نے محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

جنوبی ایشیا انسانی حقوق دستاویزی سینٹر کے روی نائر نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ڈینیاس پوراس کے نام خط میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ محمدیاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظربھارت حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ پر زور دیں کہ وہ انہیں رہا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ٹیسٹوں سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کی صحت دائو پر لگی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ محمد یاسین ملک 8جولائی سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :