ساہیوال میں اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون شروع

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:12

چیچہ وطنی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع میں جگہ تنگ کردی جائیگی۔ قانون شکنی اور جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں جکڑ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والوں کا احترام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع کے سرکل آفیسرز کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دی ہیںجو ضلع میں سنگین نوعیت کے واقعات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کریں گی۔ گشت کے نظام کو موثر اور دیہاتوں کی سطح پر ٹھیکری پہرہ شروع کروایا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں امن وامان قائم رہے۔ پولیس اس ضمن میں سول سوسائٹی سے مکمل رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :