کینیڈا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر شرح سود 0.5 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:12

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کینیڈا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر شرح سود 0.5 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق بینک آف کینیڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ملکی شرح نمو کے سست روی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ملکی شرح نمو رواں سال جولائی کے تخمینوں سے کم ہے۔ مرکزی بینک نے رواں سال کیلئے اقتصادی آئو ٹ لک میں 2 فیصد پوائنٹ کی کمی کرتے ہوئے 1.1 فیصد کر دی ہے جبکہ 2017ء اور 2018ء کے دوران اقتصادی شرح نمو کے تخمینوں میں بھی کمی کرتے ہوئے اقتصادی شرح نمو 2.0 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :