یہودی اشرار کا مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری

یہودی شرپسندوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی٬عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:12

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 300 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 295 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر یہودی آبادد کاروں کے ہمراہ یہودی ربی بھی موجود تھے جوانتہاء پسند یہودیوں کو قبلہ اول پر اپنا مذہبی حق جتلانے کیلئے انہیں تلمودی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی آڑ میں عالم اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام پر یہودیوں کے قبضے کی مہم چلا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :