کراچی میں پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی میں پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ایک ہی ہے یہی کالعدم تنظیمیں ماضی میں بھی شہر میں دہشت گردی میں ملوث رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی گروہ نے گزشتہ سال 27نومبر کو عیسی نگری کے قریب ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کر کے سیٹلائٹ انجینئر کو زخمی کیا تھا گزشتہ روز گلشن اقبال میں فائرنگ کرنے والا گروہ نیا نہیں۔

گلشن اقبال سے ملنے والے خول واقعہ کے خول سے میچ کرگئے ہیں ٬ْحکام کے مطابق ضلع وسطی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی یہی گروہ ملوث ہے۔ ہفتے کو نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار اور 25ستمبر کو ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :