کراچی ٬ْرینجرز نے اورنگی ٹائون میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر لی

نائن زیرو اور جناح گرائونڈ کے اطراف میں آپریشن کر کے مصنوعی چیک پوسٹیں ختم کر دی گئیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) رینجرز نے اورنگی ٹائون میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب ایک دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر اورنگی ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دکان کے اندر خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجما ن رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز ٬ 8ایم ایم کی تین رائفلیں ٬ 7ایم ایم کی 4رائفلیں ٬ بارودی مواد ٬ مختلف اقسام کے پستول اور گولیاں شامل ہیں جنہیں منظم انداز میں دکان کے اندر خفیہ خانے بنا کر چھپایا گیا تھا ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر رینجرز نے نائن زیرو اور جناح گرائونڈ کے اطراف میں آپریشن کر کے مصنوعی چیک پوسٹیں ختم کر دیں ۔