جیل ہماری سسرال ہے ٬ْ ڈرنے والے نہیں ٬ْ شیخ رشید احمد

راولپنڈی کی سڑکیں ٬ْ ائیر پورٹس ٬ْ ریلوے اور ٹرانسپورٹ بند کر کے دکھائینگے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جیل ہماری سسرال ہے ٬ْ ڈرنے والے نہیں ٬ْراولپنڈی کی سڑکیں ٬ْ ائیر پورٹس ٬ْ ریلوے اور ٹرانسپورٹ بند کر کے دکھائینگے ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے باتے کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اثاثے غلط ظاہر کئے جس پر وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل ہوتے ہیں ٬ْ انہوں نے سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ یا تو ان 9 افراد کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی جائے یا پھر وزیراعظم کو بھی نا اہل قرار دیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے٬ جس پر میں نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں٬ ان کا جرم انتا بڑا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 28 تاریخ کو راولپنڈی میں وارم اپ ریلی رکھی ہے جس میں عمران خان بھی شریک ہوں گے٬ اگر ہماری گرفتاری ہوتی ہے تو جیل تو ہماری سسرال ہے٬ جیلیں تو نواز شریف کو معافی نامے پر مجبور کرتی ہیں٬ ہماری گردن کٹ سکتی ہے لیکن ہم 2 نومبر کو راولپنڈی کی سڑکیں٬ ایئرپورٹس٬ ریلوے اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ کو بند کر کے دکھائیں گے اور ثابت کریں گے کہ موجودہ حکومت کرپٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی بھاگیں گے پاکستان میں ہی جائیں گے تاہم نواز شریف کے لئے اب سعودی عرب میں بھی جگہ نہیں ہے٬ ترکی انہیں جگہ دے دے تو کچھ کہہ نہیں سکتا ٬ْلوگوں کی خواہش ہے کہ جلد سے جلد وزیراعظم نواز شریف سے جان چھڑائی جائے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عدالت عظمی سے وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کے لیے استدعا کی ہے ٬میری درخواست پر سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ میری درخواست آرٹیکل 62٬63پر ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 2013کے انتخابات میں نو اراکین اسمبلی کو غلط گوشوارے جمع کرانے پر نا اہل قرار دیا گیا ٬وزیراعظم نے گوشواروں میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اپنا ڈیپنڈنٹ ظاہر کیا تاہم پاناما لیکس میں مریم نواز کے نام فلیٹ نکلے ٬لہذا غلط گوشوارے جمع کرانے پر وزیراعظم کو بھی نا اہل قرار دیا جائے ۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ حکومت چلی جائے ٬ پاناما لیکس پر تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں ۔غلط گوشوارے جمع کرانے والے نو ممبران کو سامنے لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :