Live Updates

مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے ٬ْ گھبر انے والے نہیں ٬ْوزیر دفاع خواجہ آصف

نواز شریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ٬ْ عوام کی عدالت بھی لگائے جائیگی وہاں بھی ہم سرخرو ہونگے پاناما لیکس پر راہ فرار اختیار نہیں کی ٬ْ عمران خان حیرات اور زکوٰةکے پیسے کا جواب دیں ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے ٬ْ گھبر انے والے نہیں ٬ْ نواز شریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ٬ْ عوام کی عدالت بھی لگائے جائے گی وہاں بھی ہم سرخرو ہونگے ۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے ٬ْہم احتساب سے نہیں گھبراتے حکومت نے کسی موقع پر احتساب سے بھاگنے کی کوشش نہیں کی نواز شریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں عوام کی عدالت بھی لگائی جائے گی وہاں بھی ہم سرخرو ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہاکہ نوازشریف نے پاناما لیکس کے بعد ہی آپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا اور سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھا کہ میں احتساب کیلئے تیار ہوں تاہم عمران خان بھی حیرات اور زکوٰةکے پیسے کا حساب دیںوزیر دفاع نے کہاکہ ہم تو ہر فورم پر جواب دے رہے ہیں مگر عمران خان سے پوچھ رہاہوں کہ شوکت خانم کیلئے سات ملین ڈالر حیرات کے پیسے اور سیلاب کے پیسے کھانے پر جواب کیوں نہیں دے رہے مسقط میں زمین ار بانڈز لیے ’’حساب تو دو لوگوں کی حیرات اور زکوٰةکے پیسے کہاں ہیں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں انصا ف کے سب سے بڑے ادارے کے سامنے بھی ایسے ہی موجود ہیں جسے دیگر اداروں کے سامنے موجود ہوتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :