Live Updates

سپریم کورٹ کا نوٹس بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم ہے ٬ْ عمران خان

سماعت شروع ہونے سے چیزیں عوام کے سامنے آئیں گی ٬ْسپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے احتجاج کو اور بھی زیادہ تقویت ملے گی ٬ْدھاندلی سے متعلق درخواست عدالت میں ہے ٬ْ سپریم کورٹ معاملے کی فوری سماعت کرے ٬ْنیب سمیت تمام اداروں کی خاموشی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنا بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم ہے ٬ْ سماعت شروع ہونے سے چیزیں عوام کے سامنے آئیں گی ٬ْسپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے احتجاج کو اور بھی زیادہ تقویت ملے گی ٬ْدھاندلی سے متعلق درخواست عدالت میں ہے ٬ْ سپریم کورٹ معاملے کی فوری سماعت کرے ٬ْنیب سمیت تمام اداروں کی خاموشی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مغرب میں جمہوریت کی تاریخ میگنا کارٹا سے شروع ہوئی تھی اور میگنا کارٹا کے تحت ایک قوم نے فیصلہ کیا کہ بادشاہ کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا جو بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کی جانب پہلا قدم ہے ٬ْیہ پاکستان کی جمہوریت اور ملک کے مستقبل کے لئے بہت ہی خوش آئند بات ہے٬ جب بھی یہ کیس شروع ہو گا تو قوم کے سامنے وہ ساری چیزیں سامنے آئیں گی جو آج تک چھپائی گئی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا کہا تاہم پیش نہیں کیا٬ اصولاً تو انہیں پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہیے تھا لیکن جب پارلیمنٹ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے وزیراعظم کو طلب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر انصاف کے ریاستی اداروں جیسے نیب٬ ایف آئی اے٬ ایس ای سی پی٬ ایف بی آر جیسے اداروں کو متحرک ہونا چاہئے تھاتاہم ان اداروں نے کچھ بھی نہیں کیا٬ جب کسی معاملے پر انصاف نہ ملے تو پر امن احتجاج ایک سیاسی جماعت کا حق ہے ٬ْہمارا احتجاج جاری رہے گا اور یہ احتجاج پورے پاکستان کے انصاف کے اداروں اور وزیراعظم کے خلاف ہے٬ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے احتجاج کو اور بھی زیادہ تقویت ملے گی۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے٬ ہماری خواہش ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو بھی فوری سنے کیونکہ دھاندلی اور کرپشن ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں٬ جو لوگ دھاندلی کرتے ہیں وہی کرپشن بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی ملک خوشحال ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ادارے مضبوط ہیں٬ جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو کرپشن زیادہ ہوتی ہے٬ کرپشن ایک کینسر ہے جو ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ایک سوال پرعمران خان نے کہا کہ نیب سمیت تمام اداروں کی خاموشی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات