بھارت نے جنگ کی غلطی کی تو پاک فوج نشہ اُتار دیگی‘پاکستان کی طرف اُٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دینگے ‘قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے‘دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دینگے ‘بھارت کا جنگی جنون ہندوستان کودنیا کے نقشے سے مٹا دے گا

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میرپور کے رہنماء شیخ اویس خالق کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میرپور کے رہنماء شیخ اویس خالق نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ کی غلطی کی تو پاک فوج اُس کا نشہ اُتار دیگی٬پاکستان کی طرف اُٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے٬ قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے٬دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے٬بھارت کا جنگی جنون ہندوستان کودنیا کے نقشے سے مٹا دے گا٬پاک فوج کے بہادر اور دلیر سپوت کسی بھی صور ت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں٬بھارت عقل و ہوش کے ناخن لے ورنہ دہلی میں پاک پرچم لہرانے میں دیر نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ء شیخ اویس خالقنے کہا بھارت انتہائی مکار ٬عیار اور شاطر ملک ہے٬جنوبی ایشیا کے امن کو تباہ کرنے میں بھارت پیش پیش ہے٬بھارت کا جنگی جنون دہلی کی چھاتی پر پاک پرچم لہرانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا٬بھارت کا کوئی بھی منفی ہتھکنڈا خود بھارت کے لیے نقصان ثابت ہو گا٬ پاک فوج کے زندہ دل جوان پاکستان کے دفاع کے لیے ہر گھڑی الرٹ ہیں ٬مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزادی ملنا اٹل حقیقت ہے انشااللہ عنقریب مقبوضہ کشمیر کی مقدس دھرتی سے انڈین فورسز دُم دبا کر بھاگیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی جمہوریت کے نام نہاد علمبردار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جلا$ گھیرا$٬ فوجی کیمپ٬ عورتوں کی عصمت دری٬ خوف٬ ظلم و ستم تشدد٬ غلامی٬ مایوسی٬ قتل و غارت٬ بچوں کا تاریک مستقبل کا ظالمانہ نظام قائم کر رکھا ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اور جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی وابسطہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :