پیپلز پارٹی جہد مسلسل کا دوسرا نام ہے‘پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ایک بار پھر بلندیوں کا چھو رہی ہے‘2018کاالیکشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کا سال ثابت ہو گا

پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جہد مسلسل کا دوسرا نام ہے۔پاکستان میں چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر بلندیوں کا چھو رہی ہے۔2018کاالیکشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کا سال ثابت ہو گا۔

آزاد کشمیر میں بہت جلد پیپلز پارٹی کی تنظیم نو مکمل کر لی جائیگی جس کے بعد ٹھوس بنیادوں پر پارٹی کی مظبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے روڈ میپ تشکیل دیا جائیگا۔بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی اقوام عالم کے منہ پر تماچہ ہے۔عالمی برادری اور خاص کر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی دلچسپی دیکھائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوائے۔

(جاری ہے)

مودی کے جنگی عظائم کو خاک میں ملانے میں کشمیری ہمہ وقت تیار بیٹھے ہیں اور آزاد کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری ساجد ایوبنے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو مظبوط ٬منظم اور فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پاکستان میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بی بی رانی کے ویژن کے مطابق ملک کو خوشخال اور پرامن بنا ئے گی۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل ہوتا دیکھ کر مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو چکی ہے۔پاکستان پر بھارتی افواج نے حملہ کیا تو آزاد کشمیر کو بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے۔پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔