پاکستان مخالف قوتیں ناکام ‘بہادر مسلح افواج نے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ‘بیرو نی ممالک میں بسنے والے تارکین وطن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کو ننگا کر نے کیلئے اپنا کردارادا کر رہے ہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری جمیل احمد تبسم کا عشائیہ سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مخالف قوتیں ناکام ہو چکی ہیں‘بہادر مسلح افواج نے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ‘بیرو نی ممالک میں بسنے والے تارکین وطن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کو ننگا کر نے کیلئے اپنا کردارادا کر رہے ہیں پاکستان کو سیاست دانوں کی نا اہلی کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے اگر سیاست دان رواداری کا دامن پکڑے رکھیں تو پاکستان کا ایمج مذید بہتر ہو سکتا ہے مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کو ٹھوس اقدمات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے پسند نہ پسند کا سلسلہ خرابی کا باعث مل کر ہر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے 84سال میں پاکستان کے استحکام کیلئے جو کردار ادا کیا اس پر تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری جمیل احمد تبسم نے سلائو میں چوہدری شفیق احمد کی جانب سے دیئے گے عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد اختر٬ چوہدری طارق مسعود٬چوہدری محمد پرویز٬ چوہدری نائب علی سمیت دیگر رہنما نے بھی شر کت کی چوہدری جمیل احمد تبسم نے کہا کہ آج ریاست کی سواد اعظم سیاسی جماعت مسلم کانفرنس 84سال مکمل ہو چکے ہیں 84سالوں میں مسلم کانفرنس نے ایک تاریخ ساز کردارادا کیا تحریک آزادی کشمیر اور ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی بحالی کیلئے بے پناہ کردارادا کر نے والی سیاسی جماعت نے کئی ایسے سیاسی لیڈر پیدا کئے جنہوں نے اسی جماعت پر شب خون مارا اور اس کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے آج در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں مسلم کانفرنس وہی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام مغلیہ دور کی تاریخ ساز مسجد پتھر مسجد میں بنائی گی جو جماعت اللہ کے گھر میں بنائی گی ہو اسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا آج 84سال مکمل ہونے پر ہم اپنے اسلاف کے مشن کو مکمل کر نے کا عہد کرتے ہوئے مخالفین کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدہ کے وارث سیاسی جماعت ہے جو اقتدار کے حصول کیلئے میدان میں نہیں آئی جبکہ وہ ایک مشن کو لے کر نکلی ہے جو مختلف قائد ین سے ہوتی ہوئی آج سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منزل کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم لونڈی کا کردار چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا جاندار کردارادا کر ئے ۔