پی ٹی آئی ہر جبر ناانصافی کیخلاف عوامی آواز بن کر کھڑی ہوگی ‘ہماری پارٹی کا قیام ہی انصاف کے نام رکھا گیا ہے ‘ہم اپنا قومی فریضہ ادا کریں گے ‘ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس شعوری طور پر اپنے حقوق کا ادراک حاصل کریں

تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما راجہ وقاص نسیم خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما راجہ وقاص نسیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہر جبر ناانصافی کے خلاف عوامی آواز بن کر کھڑی ہوگی ۔ہماری پارٹی کا قیام ہی انصاف کے نام رکھا گیا ہے ٬۔ہم اپنا قومی فریضہ ادا کریں گے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس شعوری طور پر اپنے حقوق کا ادراک حاصل کریں ٬اور جہاں بھی کوئی غلط کام ہوتا نظر آئے اس کے خلاف آواز بلند کریں ٬ اس صورت میں ہی کرپشن سے نجات حاصل ہو سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی باغ کے دورے پر روانگی سے قبل یہاں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ٬ شازیہ کیانی نے کہا کہ سونامی کبھی بتا کر نہیں آتا ہے مگر جب آتا ہے تو سب کو لگ پتہ جاتا ہے وہ سونامی ہی کیا جو بتا کر آئے۔

(جاری ہے)

آثار و قرائن آزادخطہ میں سونامی کی آمد کی دستک دے رہے ہیں ۔جب بھی سونامی آیا کرپٹ اور موروثی حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا ۔

شازیہ کیانی نے مزید کہا کہ آزادکشمیر حکومت کشمیر ی عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے ۔آزادکشمیر حکومت ب عملااسلام آباد سے چلائی جاتی ہے ۔آزادکشمیر میں اقتدار کے نام پر بولی لگائی جاتی ہے جس میں مظلوم اور محروم کشمیر ی عوام کی قیمت لگائی جاتی ہے ۔ کشمیر کونسل اور آزادکشمیر حکومت کے بجٹ کے جو اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں ان کو 5 فیصد بھی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں تو خطہ کے عوام کی تقدیر بدل جائے ۔

آزادکشمیر میں حکمران الیکشن کے اخراجات 5 سالہ اقتدار میں پورے کرتے ہیں ٬ ان کی کیا کارکردگی ہو سکتی ہے ۔اقرباء پروری کی بنیاد پر جو لوگ حکمرانوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں یہ سوال ان سے پوچھا جائے تو بہت اچھا جواب ان سے ہی مل سکتا ہے ۔ انتخابی نظام بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام میں عام آدمی جیت ہی نہیں سکتا٬ یہ نظام چند مخصوص خاندانوں کا محافظ ہے اور ان ہی کو بر سر اقتدار لاتا ہے۔الیکشن لڑنے اور جیتنے کیلئے ٬ غنڈے ٬ بدمعاش٬رسہ گیر٬ جاگیردار٬ کرپٹ اور تھانوں پر قبضہ کرنے والے چاہیے ہیں۔ ماہرانہ طریقے سے انتخابات میں دھاندلی کرنے والے چاہیے ہیں۔ انتخابات جیتنے کے لیئے فخرو بھائی کی ضرورت ہے