محرم الحرام کے بعد سیز فائر لائن کو عبور کر نے کے حوالے سے بھرپور شر کت کی جائے گی ‘مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی ضامن ہے‘ شہدا کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں‘ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں

مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:01

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد سیز فائر لائن کو عبور کر نے کے حوالے سے بھرپور شر کت کی جائے گی مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی ضامن شہیدا کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیںمقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم بند ہونے چاہیں پاک فوج کی موجودگی میں ملک کو کوئی خطرہ نہیں مضبوط مستحکم پاکستان جنوبی ایشیاء میں قیام امن کا ضامن اور کشمیریوں کی پناہ گاہ ہے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اورپاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم کانفرنس کا پرچم سر نگوں کیا پاک فوج کے نوجوانوں نے ملکی سالمیت کیلئے ہمیشہ اپنی جان کی پروا کئے بغیر سر حدوں پر اپنی خدمات انجام دیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پاکستان کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کرتی رہے گئی ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میںکیا یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار ہو یا اپوزیشن دونوں صورتوں میںعوام میں رہ کر ان کے حقوق کی بات کی بڑکیںمارنے والے کل نظر نہیں آئیںگئے مگر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائدین عوام میں موجودہ ہو گئے غیر ریاستی جماعتوں کا آزاد کشمیر میں ہونا کسی عذاب سے کم نہیں ان کے باعث تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان ہوا مگر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور ریاست کے عوام کی یکجہتی نے تمام سازشوں کوناکام بنایا جس پر تمام کارکنان اور ریاست کے عوام ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آنے والا دور ایک بار پھر عوامی اور ریاستی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہوگا ۔