مظفر آباد میں عظیم الشان نظام مصطفی و عزم آزادی کشمیر کانفرنس 24اکتوبر کو ہو گی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چوبیس اکتوبر کو مظفر آباد میں عظیم الشان نظام مصطفی و عزم آزادی کشمیر کانفرنس منعقد ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدو جہد نظام مصطفی کے نفاذ اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے ہے۔بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کا موقف جرائت مندانہ ہے۔ آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام خداکی زمین پر خداکے نظام کی داعی ہے۔

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کے ساتھ اسلام کی بالا دستی اور نظام مصطفیؐ کے نفاز کے لیے اتحاد کیا ہے ۔بھارتی جاحریت کا بھر پور جوب دیا جا ئے ۔ دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد اعلیٰ مقاصد کے لیے ہے ٬منصب سے کوئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

میرٹ کے خلاف کی جانے والی تمام تقرریاں منسوخ کی جائیں۔سابقہ دورمیں لوٹ مار کرنے والے آفیسران سمیت تمام کرپٹ عناصرکا احتساب کیاجائے٬ تاکہ کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔

ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے جے یو آئی مظفراباد کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ڈویزنل امیر جے یو آئی مظفراباد مولانا منظور الحسن نے کی۔جبکہ اجلاس میں ضلع مظفراباد کے امیر مفتی محمد اختر ٬راولپنڈی اسلام آباد کے امیر قاری عبد الرئوف عثمانی ٬پیر نصیر الدین ٬تحصیل نصیر آبادکے امیر مولانا محمود الر حمن٬ جنرل سیکرٹری مولانا قاری ظریف عباسی ٬٬مفتی ابرار احمد٬مولانا فضل الوہاب٬مولانا محمود الر حمن ٬شیخ نظر الدین٬مولانا عبد الغفور ٬مولاناقاری عبدالرئوف عثمانی امیر راولپنڈی ٬ مولانا غلام رسول ٬ مولاناتاج محمد٬ مولانامحمدندیم ٬ مولانافضل الرحمان٬ ٬مولاناعبدالصبور ٬علامہ ندیم مفتی سمیت دیگر جماعتی اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری طور پر نظام مصطفی نافذ کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔اجلاس میں درج ذیل قرار دیں بھی منظور کیا گیا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کے عزم کااظہار کیاگیا۔۔ اجلاس میں محکمہ اموردینیہ آزادکشمیر کی زبوں حالی پر تشو یش کااظہارکرتے ہوئے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ضلع وتحصیل مفتیوں کی اسامیاں تخلیق کرنے اور تحصیل قاضی اور تحصیل مفتی اورسب جج کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرریاں کرنے اورانھیں یکساں مراعات دینے کابھی مطالبہ کیاگیا۔