کھوئیرٹہ ‘پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے‘11 اشتہاری دھر لئے گئے

بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب‘3 کلو چرس اور موٹر سائیکل چور گینگ کے سر غنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار ‘حوالات میں بند کر دیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:53

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) کھوئیرٹہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپی11 اشتہاریوں ٬40 بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب٬3 کلو چرس اور موٹر سائیکل چور گینگ کے سر غنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی اشخاص کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے شروع ٹریفک چیکنگ بدوں کاغزات بدوں لائسنس ٬ بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل مالکان کو ہزار وں روپے جرمانے عوام کاکھوئیرٹہ پولیس کو بڑی کاروائی پرزبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز٬ ایس پی کوٹلی چوہدری منیر٬ ڈی ایس پی ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں اے ایس آئیز حافظ ظہیر ٬فیصل صدیق ٬ تفتیشی آفیسران راجہ ارشد٬ راجہ خلیل٬غلام ربانی٬ ڈی ایف راجہ اخمل٬ کانسٹیبلان راجہ خضر حیات٬ امتیاز ملک٬کلیم اللہ٬رخسار شاہ٬محمد حنیف٬مظہر اقبال٬ محمد زوالفقار٬ راجہ محمد بنارس٬ راجہ میبین اکرم٬ محمد ریاض٬ راجہ عابد٬ محمد تنویر٬ افضال احمد٬ اعجاز خان٬ محمد وقار٬ راجہ تاج٬ طارق محمود تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپوں اور ناکہ بندی کے دوران٬ ملزم محمد مشتاق ساکن مرہوٹہ سے 1 کلو چرس ٬10 بوتل شراب ٬محمد سعید قوم جاٹ ساکن مرہوٹہ کے قبضہ سی30 بوتل شراب 1 کلو چرس٬ ملزم دائود مغل ساکن ڈنہ نمب سے 2 کلو چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے دو ملزمان زاہد راجہ ٬ محمد آزاد کو دھرلیا ملزمان سے پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے ایک دوسری کاروائی میں کھوئی رٹہ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 11 اشتہاریوں محمد توقیر ولد محمد صغیر قوم گجر ساکن ڈونگی سگیام ٬ محمد صغیر ولد سجاول قوم راجپوت ساکن درکوٹ ٬ پرویز ولد قادر قوم ملک ساکن اندرلہ کٹہڑہ٬ تنویر ولد شبیر قوم راجپوت ساکن سملار٬ محفوظ ولد ایوب قوم ساکن راجپوت ساکن درکوٹی کراس٬ سفیر ولد سلیم قوم راجپوت ساکن درکوٹی کراس محمد فہیم ولد محمد تعظیم قوم راجپوت ساکن درکوٹی ٬ عذرا بیگم زوجہ محمد عالم قوم جاٹ ساکن گڑہ بلیال٬ ازرم زوجہ محمد فریاد ٬ عابدہ زوجہ ناظم حسین ساکن گڑہ بلیال ٬ محمد سعید ولد شان محمد قوم جاٹ ساکن مڑہوٹہ کو بھی گرفتار کر لیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی اشخاص کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا دوران ٹریفک چیکنگ بدوں کاغزات بدوں لائسنس ٬ بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل مالکان کو ہزار وں روپے جرمانے کیے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف ٬ اے ایس آئیز حافظ ظہیر ٬فیصل صدیق٬ تفتیشی آفیسران ارشد راجہ ٬ خلیل راجہ ٬ غلام زبانی ٬ ڈی ایف سی راجہ اخمل متحرک آفیسرزہیںقبل ازیںبھی ان آفیسران نے شراب ٬چرس٬ہیرئوین ودیگرجرائم میںملوث متعدد ملزمان کوحوالات میں بندکرچکے ہیںاورغیرملکی باشندوںکے خلاف کاروائی بھی کی ایس ایچ او کھوئیرٹہ پولیس سردار سہیل یوسف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس متحرک اورچوکس ہے عوام کی جان ومال کی بھرپورحفاظت کررہے ہیںایس ایچ اونے کہاکہ کھوئیرٹہ شہرکونہ صرف جرائم٬منشیات ودیگرجرائم کے ساتھ ساتھ غیرملکی باشندوںسے بھی پاک کردیا ہے عوام علاقہ٬سیاسی وسماجی رہنمائوں نے کھوئیرٹہ پولیس کی اس کاروائی کاخیرمقدم کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :