وزیراعظم کے اقدامات سے ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی‘شوکت اقبال

ضلع زکوٰة کے چیئرمین کے عہدے پر راجہ حنیف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے‘ راجہ جاوید کی گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن حلقہ چار کھاوڑہ کے صدر راجہ شوکت اقبال سینئرنائب صدر راجہ جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات سے ریاست تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ صوابدیدی عہدوں پر تجربہ کار کارکنان کو تعینات کیا جائے۔ ضلع زکوٰة کے چیئرمین کے عہدے پر راجہ حنیف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

راجہ حنیف ایک سیاسی ‘سماجی اور تجربہ کار شخصیت ہیں ۔ ان کی ضلع زکوٰة کے چیئرمین تعیناتی سے زکوٰة کا پیسہ مستحقین تک پہنچے گا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ شوکت اقبال نے کہا کہ راجہ محمد حنیف خان ضلع زکوٰة کی چیئرمین شپ کیلئے زبردست آپشن ہیں۔ وہ زکوٰة کا ایک پیسہ بھی خور د برد نہیں ہونے دینگے۔ ان کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :