بھمبر میں متعدد محکموںمیں تقرر و تبادلہ ‘پولیس ‘ صحت اور تعلیم میں اعلی پیمانے پر تبادلے ‘ کئی آفیسران نئے آگئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:53

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بھمبر میں متعدد محکمہ جات میں تقرر و تبادلہ جات کا عمل ٬ پولیس ٬ صحت اور تعلیم میں اعلی پیمانے پر تبادلے ٬ کئی آفیسران نئے آگئے ٬ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے متعدد محکمہ جات میں تقررو تبادلہ جات کا عمل کیا ہے جس میں محکمہ پولیس کے اعلی آفیسر ایس ایس پی بھمبر سردار الیاس کو تبدیل کر کے ان کی جگہ یاسین بیگ کو ایس پی ضلع لگایا گیا ہے حال ہی میں پی ڈی ایس پی بھمبر کو بھی تبدیل کرکے نئے آفیسر کو تعینات کیا گیا تھا اسی طرح محکمہ صحت میں بھی تبادلہ جات کے دوران ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر عبدلعزیز ڈار کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈاکٹر چوہدری اقبال حسین کو نیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لگایا گیا ہے دوسری طرف محکمہ تعلیم میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ نئی ڈی ای او کو تعینات کر دیا گیا ہے تمام آفیسران نے اپنے اپنے عہدوں کو چارج سنبھال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :