بھمبر شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کا راج ‘ 8بکریوں کو زخمی کر دیا‘ شہری رات کو باہر نکلنے سے کترانے لگے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:48

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بھمبر شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کا راج ٬ 8بکریوں کو زخمی کر دیا ٬ شہری رات کو باہر نکلنے سے کترانے لگے ٬ تفصیلات کے مطا بق بھمبر شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہونے سے لوگوں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے شہر بھر اور قریبی دیہاتوں بھمبر رجانی٬ کس چناتر٬ مکہال٬ بھوتو سیال کے علاوہ دیگرعلاقوں میں یہ آوارہ کتے دن بھر اور رات کے اوقات میں ہر طرف گھومتے دکھائی دیتے ہیں شہر کی بڑی سڑکیں ہوں یا گلیاں یا پھر دیہات ہوں ہر جگہ ان کتوں کا راج ہے شہر میں ان کتوں کے اس طرح عام گھومنے کی وجہ سے جہاں عام لوگوں میں خوف پھیلا رہتا ہے تو وہیں سکول و کالج آتے جاتے طلبہ و طالبات اس فکر میں رہتے ہیں کہ کہیں ان کو کتا کاٹ نہ لے دوسری طر ف شہر کے اطراف میں ان کتوں نے گزشتہ چند روز میں 8بکریوں کو بھی زخمی کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے جانوروں کو جانی نقصان بھی ہوا ہے جبکہ بلدیہ کی جانب سے گزشتہ کئی عرصہ سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کتوں میں دن بدن آضافہ ہوتا دکھائی دیتا ہے شہریوں نے ارباب اختیارات سے فوری ان کتوں کو رلف کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :