کاشتکاروں کو دال ماش کی بہتر پیداوار کیلئے مناسب دیکھ بھال اور بروقت آبپاشی کی ہدایت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:48

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ماہرین زراعت نے دال ماش کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھیں اور فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دال ما ش کو 3مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا پہلا پانی اگائو کے 3ہفتے بعد ٬ دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پر لگایا جاتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت گوڈی بھی بہترین نتائج فراہم کرتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ عام طور پر 2مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلی گوڈی بوائی کے 25سے 30 دن اور دوسری گوڈی پہلی آبپاشی کے 40سی45 دن کے اندر کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اگر پھول آنے سے قبل جڑی بوٹیوں کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتاہے۔