ناسا کی طرف سے مشتری کی طرف بھیجے گئے خلائی تحقیقی مشن میں خرابی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:46

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی خلائی ادارہ ناسا کی طرف سے مشتری کی طرف بھیجے گئے خلائی تحقیقی مشن میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث مشتری کے گرد گردش کے دوران اس کے قریب ترین 4200 کلومیٹر کے فاصلے سے تصاویر اور دیگر معلومات حاصل کرنے کا ہدف ترک کرناپڑا ۔

(جاری ہے)

ناسا حکام کے مطابق 3.6 ٹن وزنی خلا ئی گاڑی کو مشتری تک لے جانے والے خلائی جہاز کا کمپیوٹر سسٹم بھی اچانک " سیف موڈ" پر چلا گیا ہے تاہم ماہرین خلائی مشن کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف اور کامیابی کیلئے پرامید ہیں ۔

خلائی جہاز اب 11 دسمبر کو مشتری کے گرد مدار میں گردش کے دوران اس کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔ اور اس وقت تکک اس خلائی جہاز پر نصب تمام سائنسی آلات کو دوبارہ فعال کردیا جائیگا۔