سعودی عرب میں گلیکسی نوٹ 7کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:46

سعودی عرب میں گلیکسی نوٹ 7کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سعود ی حکام نے گلیکسی نوٹ 7 کا استعمال کرنے والوں کو متبا دل فون استعمال کرنے کا کہا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطا بق سعو دی وزارت صنعت و تجارت نے گلیکسی نوٹ 7استعمال کرنے والے صارفین کو کہا ہے کہ فون واپس کر کے متعلقہ ایجنٹ سے اپنی رقم واپس لے لیں ۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و تجارت نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے واضح کیا کہ ان سیٹوں کے جلنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ایک مصری شہری کا گلیکسی نوٹ 7بیگ میں اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اسے معمولی چوٹیں آئیں۔وزارت نے اب تک 6ہزار 186 گلکیسی نوٹ 7مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔واضح رہے ایک ماہ قبل سعودی ائیر لائن نے اس فون کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :