سام سنگ کا متحدہ عرب امارات میں گلیکسی نوٹ 7کی واپسی اور تبدیلی کی سہولت کا اعلان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:46

د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے متحدہ عرب امارات میں گلیسکی نوٹ 7کی تبدیلی اور واپسی کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کورین الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے مشہور فون گلیکسی 7کی بیٹری میں شکایات آنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں پہلی بار صارفین کی سہولت کے لئے اس آفر کا اغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے کمپنی نے دبئی ابو ظہبی اور شارجہ کے مختلف مقامات پر خصوصی سینٹرز قائم کئے ہیں جہاں پر صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ابو ظہبی میں قائم کئے گئے سینٹرز میں مرینا مال ٬خا لدیہ مال٬بواط الشرق٬ڈالما مال ٬اور الواحدہ مال شامل ہیں۔شارجہ میں قائم سینٹر ز میں سہارا سینٹر ٬شارجہ سٹی سینٹر٬ اور نصیرہ سینٹر شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ سہولت ان تمام صارفین کے لئے ہے جو گلیکسی نوٹ 7استعمال کر رہے ہیں چاہے انہوں نے فون کسی بھی شہر یا ملک سے خریدا ہو۔

متعلقہ عنوان :