موصل میں جاری جنگ کے بعد حقیقی فاتح ایران ہو گا٬ اس پر ایران کو امریکہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے٬ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی صدارتی انتخاب سے قبل ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن سے آخری مباحثے میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں جاری جنگ کے بعد حقیقی فاتح ایران ہو گا اور اس پر ایران کو امریکہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔جمعرات کو لاس ویگاس کی یونیورسٹی آف نیوادا میں ہونے والے اس آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ ہمیں شکریے کا خط لکھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موصل ہمارے پاس تھا لیکن جب ہم وہاں سے آگئے٬ جب ہلیری نے وہاں سے سب کو بلا لیا تو ہم موصل کھو بیٹھے۔انھوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی کامیابیوں اور پھیلا کی ذمہ داری ہلیری کلنٹن پر عائد کی۔

(جاری ہے)

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی مذمت بھی کی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عراقی فورسز کی مدد کرنے والی خصوصی افواج نے انھیں اعتماد دلایا ہے لیکن وہ اپنی افواج کو زمین پر اتارنے کے حق میں نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہیہ امریکی مفادات میں نہیں ہے۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ میرے خیال میں یہ دولت اسلامیہ کے لیے خود کو دوبارہ یکجا کرنے میں مشکلات کا سبب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دولت اسلامیہ پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ہلیری کلنٹن نے اندرونی طور پر شدت پسندی کو روکنے کے لیے انٹیلجنس کے خاص سمت میں سوچنے پر بھی زور دیا۔تیسرے مباحثے کی میزبانی فاکس نیوز کے صحافی کرس والس کر رہے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا وہ انتخاب کے نتائج کو قبول کریں گے یا نہیں٬ کیونکہ وہ کئی دنوں سے کہہ رہے ہیں کہ انتخاب میں 'دھاندلی' ہو رہی ہے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتن چاہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنیں٬ کیوںکہ ان کی خواہش ہے کہ امریکی صدر کوئی 'پتلہ' ہو۔اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں پوتن کو نہیں جانتا٬ وہ میرے بارے میں اچھی باتیں کہتے ہیں۔'ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آخری مباحثے میں اسقاط حمل٬ گن رائٹس اور روسی صدر ولادی میر پوتن پر بھی گرما گرم بحث ہوئی ہ ے ہلیری کلنٹن نے ہم جنس پرستوں کے حقوق برقرار رکھنے کا کہا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گن رائٹس کو محفوظ رکھنے کی بات کی۔

متعلقہ عنوان :