اوباما کا وائٹ ہائوس میں آخری ڈنر ٬ سیاسی٬ سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے وائٹ ہائو س میں آخری ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی٬ سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صدر باراک اوباما کی جانب سے وائٹ ہائو س میں آخری ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈنر میں سیاسی٬ سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

براک اوباما امریکی صدر کی حیثیت سے وائٹ ہاس میں بس اب کچھ دن کے مہمان رہ گئے ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کے موقع پر امریکی صدر اور خاتون اول کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا٬ جبکہ وائٹ ہاس میں ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔وائٹ ہائو س کے آخری ڈنر میں امیکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی٬ سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی٬ جبکہ صدر براک اوباما نے اپنے دور اقتدار کی اس نوعیت کی آخری تقریب میں اپنے ہلکے پھلکے مزاح سے تقریب میں رنگ بکھیرے۔

متعلقہ عنوان :