پاکستان مخالف مہم کا حصہ نہ بننے پر چین بھی بھارتیوں کو کھٹکنے لگا٬ہندو انتہا پسندوں کا چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مخالف مہم کا حصہ نہ بننے پر چین بھی بھارتیوں کو کھٹکنے لگا٬ ہندو انتہا پسندوں نے چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے پہلے پاکستانی فنکاروں کے خلاف مہم چلائی اور اب چین پر بھی وار کردیا٬ بھارت میں پاکستان فوبیا کے ساتھ ساتھ چین فوبیا بھی بڑھنے لگا٬ چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کی گونج سنائی دینے لگی۔مذہبی رہنما بابا رام دیو نے زہر اگلا کہ چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے اور پاکستان کی مدد کرتا ہے۔پاکستان کا دوست بھارت کا دوست نہیں ہوسکتا٬ اس لئے بھارتی عوام چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :