سعودی عرب میں بچی کو اغواء اوراس کے ساتھ زیادتی کے مجرم کا سرقلم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

سعودی عرب میں بچی کو اغواء اوراس کے ساتھ زیادتی کے مجرم کا سرقلم

دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سعودی عرب میں بچی کو اغواء اوراس کے ساتھ زیادتی کے مجرم کا سرقلم کردیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز قطیف کے علاقہ میں ایک 34سالہ سعودی شہری کو 14سالہ بچی کو اغواء کرنے اوربعدازاں اس کی عصت دری کے الزام میں سزائے موت دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی کورٹ آف اپیل اورسعودی سپریم کورٹ نے مجرم کی سزاء کی توثیق کی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں قتل٬مسلح ڈکیتی٬ منشیات کی سمگلنگ٬زنا بالجبر اوردیگر سنگین جرائم پرسزائے کا قانون لاگو ہے۔

متعلقہ عنوان :