بہت برداشت دکھائی ٬ْاب کسی کو سرکاری دفاتر بند ٬ْ حکومت یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ٬ْ سعد رفیق

عمران خان عدالت عظمیٰ میں آگئے ہیں تو اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا ٬ْعدالتی فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے ٬ْ وزیر ریلوے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہم نے بہت برداشت دکھائی ہے ٬ْاب کسی کو سرکاری دفاتر بند کرنے ٬ْ حکومت یرغمال بنانے اور شہر بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے ٬ْعمران خان عدالت عظمیٰ میں آگئے ہیں تو اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا ٬ْعدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے ۔

جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت اور وزیراعظم نے روز اول سے پاناما لیکس کے معاملے کو لیگل فورم پر لے جانے کیلئے کہا ٬ْ حکومت نے ہرطرح سے کوشش کی کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے٬ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کی درخواست کی تاہم تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن نہ بننے دیا٬ عمران خان نے ریٹائر جج پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتنا شور مچایا کہ کوئی جج تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے تیار نہ ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرنے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی قانون لانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے اسے ناکام بنا دیا قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی پی ٹی آئی اراکین نے پاناما معاملے پر راہ فرار اختیارکی٬ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں اور نہ ہی مسئلے کا حل چاہتی ہے اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹی او آرز صرف وزیر اعظم کی ذات کو نشانہ بنانا رہے تھے کیوں کہ اپوزیشن کا ہدف صرف نوازشریف ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب پاناما کے حوالے سے قانونی عمل کا آغاز ہوگیا ہے٬ عمران خان بتائیں کہ وہ دھرنا کیوں دینا چاہتے ہیں اور دارالحکومت کو بند کرنے کے کیوں درپے ہیں٬ مسائل کا حل میڈیا اور سڑکوں پر کیوں چاہتے ہیں٬ عمران خان عدالت عظمیٰ میں آگئے ہیں تو انہیں اب ادارے پر اعتماد اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہئے٬ اب اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا وہ جمہوریت کو خطرے کی جانب لے جانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر صورت جمہوریت کا خاتمہ ہو۔

ہم نے بہت برداشت دکھائی ہے تاہم اب کسی کو سرکاری دفاتر بند کرنے٬ حکومت یرغمال بنانے اور شہر بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک سوال پر سعد رفیق نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ریٹائر جج پر مبنی کمیشن بنانے کا کہا تو عمران خان اور اپوزین نے واویلا شروع کر دیا جس وجہ سے ججز نے معذرت کر لی ۔’عمران خان اور اپوزیشن جماعتوں کے وکلاء مسئلے کا حل نہیں چاہتے بلکہ دھول اڑانا چاہتے ہیں٬ عمران خان نے عزائم کچھ اچھے نہیں ۔

متعلقہ عنوان :