موسیٰ خیل اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ٬ْ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:37

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) بلوچستان کی تحصیل موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاعات کے مطابق موسیٰ خیل اور نواحی علاقے میں 5.

(جاری ہے)

1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے ٬ْ اس کا کا مرکز ژوب سے 68کلو میٹر دور شمال میں تھا تاہم ابتدائی طورپر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں ۔