Live Updates

دو نومبر ٬ْ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی جس میں فوج سے ثالثی کی درخواست کی جائے ٬ْ طارق فضل چورہدری

پہلے کی طرح حکومت تمام اقدامات کررہی ہے ٬ْ یقین ہے تحریک انصاف اسلام آباد کو بند نہیں کروا سکے گی ٬ْ انٹرویو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد دھرنے سے کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی جس میں فوج سے ثالثی کا کردارادا کرنے کی درخواست کی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ 2014 والے دھرنے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ثالثی کی درخواست کی گئی تھی اور نہ ہی ایسا کرنے کی مستقبل میں نوبت آئیگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پہلے کی طرح حکومت تمام اقدامات کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو بند نہیں کروا سکے گی کیونکہ وہاں کی تاجر برداری اس فیصلے کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ احتجاج کرنا تحریکِ انصاف کا آئینی حق ہے٬ لیکن دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی دارالحکومت کو بند کردیا جائے۔لیگی رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے احتجاج کے مفاد میں عام شہریوں سے ان کا آئینی حق نہ چھینیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :