امریکا کی قطرمیں افغان حکومت اور طالبان کیدرمیان مذاکرات کی تصدیق

افغان تنازعے کا حل فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں٬نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت سے خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ مارک ٹونر نے قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان تنازعے کا حل افغان رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔ دونوں ملکوں کو تمام تنازعات دو طرفہ بات چیت کیذریعے حل کرنا ہوں گے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے خفیہ امن مذاکرات سے متعلق مارک ٹونر نے کہا۔ افغان تنازعے کا حل افغان شہریوں کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ دوحا میں امن مذاکرات کی نئی کوشش شروع ہوئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ان مذاکرات میں امریکا کا کیا کردار ہے۔