میانمار میں کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک٬150کو بچالیاگیا

کرینز کی مدد سے کشتی کے بڑے حصے کو نکال لیا گیا٬باقی افرادکی تلاش جاری ہے٬حکام

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:20

ساگاینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وسطی میانمار میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 50افرادہلاک ہوگئے ٬کشتی میں سوار تقریباً 150 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ کرینز کی مدد سے کشتی کے بڑے حصے کو بھی نکال لیا گیا٬کشتی میں 250افرادسوارتھے باقی افرادکی تلاش کا کام جاری ہے٬کشتی الٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ کشتی الٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

کشتی میانمار کے علاقے ساگاینگ کے چندوِن دریا میں الٹی۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ کشتی میں سوار تقریباً 150 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ کرینز کی مدد سے کشتی کے بڑے حصے کو بھی نکال لیا گیا۔ تاہم حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :