مظفرآباد‘ذاتی رہائش ہونے کے باوجود افسران سے سرکاری رہائش گاہیں خالی نہ کروائی جا سکیں

حقدار ملازمین دھکے کھانے پر مجبور ‘طاقتور افسران اپنی رہائشگاہیں ہونے کے باوجود سرکاری رہائشگاہوں پر قابض سینئر وزیر بھی سرکاری افسرانوں سے دبائے جانے والے سرکاری مکانات واگزار نہ کروا سکے جو سوالیہ نشان ہے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) حکومت آزادکشمیر اور سینئر وزیر طارق فاروق نے گزشتہ دنوں سرکاری افسران جو اپنی ذاتی رہائش ہوتے ہوئے سرکاری رہائش بھی دبا رکھی ہیں ان کے خلاف کاروائی اور تحقیقات کے تمام دعوے بھی کھوہ کھاتے ہوگے گریڈ 17گرینڈ 18,19کے افسرانوںسے تاحال سرکاری رہائشیں خالی نہ کرواسکیں سرکاری افسران جنہوں نے تنخواہوں کے علاوہ سرکاری امراعات بھی لے رکھی ہیں جس کے باعث ماہوار لاکھوں روپے کمانے لگے جبکہ فائدہ چار آنے کا بھی نہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے سینئر وزیر حکومت طارق فاروق ایک اچھا اقدام ہے مگر اس کے باوجود تین ماہ گزر نے والے ہیں سرکاری افسرانوں سے دبائے جانے والے سرکاری مکانات واگزار نہ کروا سکے جو کہ سوالیہ نشان ہے حقدار ملازمین دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور طاقتور افسران اپنی رہائشگاہیں ہونے کے باوجود سرکاری رہائشگاہوں پر قابض ہیں-اگر حکومت ان مکانوں کو واگزار کرواتی ہے تو اس سے سرکاری خزانے میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔