Live Updates

سپریم کورٹ پرامن احتجاج نہیں روک سکتی‘ اگر حکومت نے پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی تو بہت ردعمل آئے گی‘ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ اور جلدی آجائے گا‘ خواجہ آصف شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کررہا ہے ‘ حالت جنگ میں بھی کوئی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا‘ یہ صرف اور صرف نواز شریف کے جوتے چاٹتا ہے٬اس کی کرپشن بچانے والا ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پرامن احتجاج نہیں روک سکتی‘ اگر حکومت نے پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی تو بہت ردعمل آئے گی‘ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ اور جلدی آجائے گا‘ خواجہ آصف ایک ایسا بے شرم آدمی ہے جو شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کررہا ہے ‘ حالت جنگ میں بھی کوئی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا‘ یہ صرف اور صرف نواز شریف کے جوتے چاٹتا ہے اور اس کی کرپشن بچانے والا ہے ۔

جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر چیز کے لئے تیار ہیں۔ پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی تو حکومت کے لئے بہت مشکل ہوجائے گا اور سپریم کورٹ احتجاج سے نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

کسی جمہوریت میں پرامن احتجاج کو نہیں روکا جاسکتا ٬ ہمارے پرامن احتجاج پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں نظر بند کیا گیا تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں کون سی جمہوریت میں آپ پرامن احتجاج روک سکتے ہیں۔

رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ اور جلد آجائے گا ۔ہم حکومت میں آئے تو سب کرکے دکھائیں گے۔ کرپشن اور چوری بچانے کے لئے خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کہتی ہے اب تلاشی نہیں۔ آپ استعفیٰ لئے بغیر واپس نہ آئیں۔ نواز شریف ایسی بات نہیں کریں گے جس سے بھارت ناراض ہو اور ڈگڈگی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وزیراعظم کا ایک ایسا درباری ہے جس کو نہیں پتہ کہ جمہوریت ہے کیا ۔اگر میں نے زکوٰة کا پیسہ کھایا ہے تو خواجہ آصف کارروائی کرے۔ جنگ میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے۔ نواز شریف چاہتا ہے کہ بھارت خوش رہے نواز شریف بھارت اور اسرائیل کو خوش کررہے ہیں۔ عوام کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ خواجہ آصف نے پہلے حملہ کیا تو لوگوںنے پہلے سے زیادہ خیرات دی۔ یہ لوگ پیسے کو خدا سمجھتے ہیں۔ (ن غ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات