سڈنی کے ساحل پر مجسموں کا سالانہ میلہ شروع ہو گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آسٹریلیا کے سڈنی کے ساحل پر مجسموں کا سالانہ میلہ شروع ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نمائش سڈنی کے بونڈی اور تماراما ساحلوں کے درمیان سمندر کے کنارے منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں۔یہ اس نمائش کا 20واں سال ہے اور اس سال 17 ممالک سے 100 سے زیادہ مجسمہ ساز اس میں شریک ہیں۔

یہ نمائش6 نومبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں کسی مخصوص خیال کے تحت بنائے گئے فن پارے نہیں رکھے جاتے بلکہ فنکاروں کی تخلیقی آزادی کا خیال کیا جاتا ہے۔اب روزانہ تو سڈنی کے شہریوں کو تماراما کے ساحل پر ایک سات میٹر اونچا گینڈا ریت میں دبا دیکھنے کا موقع تو نہیں ملتا۔ان فن پاروں تک رسائی تو آسان ہے تاہم ان کی تنصیب ایک آسان کام نہیں۔بانس اور سٹیل سے بنا یہ گولہ ساحل پر نصب کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لگا۔یہ ساحلِ سمندر پر تفریح کے لیے آنے والے افراد کے لیے فن پارے دیکھنے کا ایک نادر موقع ہے۔سمندر کنارے مجسموں کی یہ نمائش جب شروع ہوئی تو یہ ایک روزہ ہوتی تھی اور اسے دیکھنے 25 ہزار افراد آئے تھے۔