یورپی روبوٹ سکیاپریلی کے مریخ پر لاپتہ ہونے کا خدشہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مریخ پر اترنے کی کوشش کرنے والی یورپی خلائی ایجنسی کی روبوٹک گاڑی کے لاپتہ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابقٍ سکیاپریلی نامی تحقیقاتی روبوٹک خلائی مشن زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر کے سفر کے بعد بدھ کو مریخ پر پہنچا تھا تاہم سرخ سیارے کی سطح پر اترنے کے مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل اس سے ریڈیو سگنل وصول ہونا بند ہوگئے تھے۔

جرمنی میں اس خلائی مشن کے انچارج پاؤلو فیری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں٬انہیں یقین ہے کہ ہم معلوم کر لیں گے کہ کونسا عمل رکا جس کی وجہ سے رابطہ ٹوٹا۔ایک امریکی مصنوعی سیارے نے سکیاپریلی کو کال بھی کی تاہم اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔خدشہ ہے کہ یہ روبوٹک گاڑی مریخ کی سطح پر گر کر تباہ ہوگئی ہے تاہم ای ایس اے اس بارے میں تاحال کوئی اعلان کرنے سے گریزاں ہے۔

متعلقہ عنوان :