یوکرین کے معاملے پر ’کوئی معجزہ‘ نہیں ہوا٬ میرکل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جرمن چانسلر انجلا میرکل نے کہا ہے کہ روسی صدر کے ساتھ بات چیت میں ’کوئی معجزہ‘ نہیں ہو سکا۔یہ بات انہوں نے روسی صدر سے ملاقات کے بعد کہی ۔

(جاری ہے)

یوکرینی تنازعے سے متعلق برلن میں ہونے والے اس اجلاس میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاندے اور یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جرمن چانسلر نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جمود ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس چار ملکی سربراہ اجلاس کے بعد پوروشینکو نے اسے ایک مشکل مکالمہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک نے 2015ء میں طے پانے والے منسک امن معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔