سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:28

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

باہر کسی ملک میں کوئی لیڈر ایسی بات کرتا تو اس کی پارٹی اسے علاج کے لیے لے جاتی، عمران خان کو چاہئیے کہ وہ اپنا طبی معائنہ کروائیں۔

کوئی اور اسلام آباد بند کرنے کی بات کرتا تو پاگل خانے میں ہوتا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کا موقف جاننے کے لیے نوٹس جاری کیا، درخواست پر فریق کا موقف سننے کے لیے عدالت کا نوٹس معمول کا ہوتا ہے اور عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑا تیر مار لیا ہے۔