جذبہ آزادی کشمیری عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے ٬ سید علی گیلانی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ جذبہ آزادی ہر کشمیری کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے جبکہ بھارتی حکام کشمیریوں کے اس جذبے کو مٹانے کے لئے طاقت کا اندھادھند استعمال کر کے کشمیریوں کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی حربوں سے دبانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج کا سرینگر میں تازہ سرچ آپریشن اور شمالی کشمیر میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کو گرفتار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ جذبہ آزادی کشمیریوں کے خون میں رچا بسا ہوا ہے اور بھارتی حکام طاقت کے اندھا دھند استعمال اور ہر غیر اخلاقی اور غیر انسانی حربہ اختیار کرنے کے باوجود کشمیریوں کے اس جذبے کو مٹانے میں ناکام رہیں گے ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :