تین سو یہودی بلوائی قبلہ اول میں داخل٬ مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:52

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 300 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 295 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

اس موقع پر یہودی آباد کاروں کے ہمراہ یہودی ربی بھی موجود تھے جوانتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول پر اپنا مذہبی حق جتلانے کے لیے انہیں تلمودی تعلیمات سے آگاہکرنے کی آڑ میں عالم اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام پر یہودیوں کے قبضے کی مہم چلا رہے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :