اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:50

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) اسرائیلی جیلوں میں دو فلسطینی اسیران کی 15 دن سے بھوک ہڑتال جاریاسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینیوں کی 9 دن سے بھوک ہڑتال جاریفلسطینی اسرائیلی جیل میں اسیری کے 32 ویں سال میں داخلاسرائیل جیلوں میں قید تین فلسطینی 12 سال بعد رہااسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے حراست میں لیے گئے کئی فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت ’’عوفر‘‘ کی جانب سے حرات میں لیے گئے فلسطینی محمود فوزی کو 64 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ اسیر جمال النمورہ کو 45 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ جب دو اسیران الخطیب اور محمد شبلی کو 24 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔صہیونی فوجی عدالت کی طرف سے اسیر آدم شحادہ کو 21 ماہ قید اور3000 شیکل جرمانہ ٬ محمد ابو خضیر کو 17 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ اور محمود ابو غازی کو 16 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :